پاکستانی لالی وڈ بھی ”کانز“ میں،ماہرہ نمائندگی کریں گی
پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان بین الاقوامی فلم فیسٹیول' کانز ' میں شرکت کریں گی۔وہ اس عالمی میلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔یہ پہلا موقع ہے جب بالی وڈاور ہالی وڈ کے بعد پاکستان کی سینما انڈسٹری لالی وڈ سے بھی کوئی اداکارہ اس بین الاقوامی پلیٹ فارم کا حصہ بن رہی ہیں۔