الجوف میں غیر ملکی جعلساز گرفتار
ریاض۔۔۔۔سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے الجوف میں جعلی صابن تیار کرنیوالے غیر قانونی تارکین کو گرفتار اور گودام کو سربمہر کردیا۔وزارت کے افسران نے رپورٹ ملنے پر گودام پر چھاپہ مارا تھا جہاں غیر قانونی تارکین کی غیر قانونی سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں۔وہ صابن کا پاؤڈر ٹائیڈ کے ڈبوں میں بھرتے ہوئے پائے گئے۔ ان کے قبضے سے 3لاکھ 50ہزار کارٹن ضبط کئے گئے۔