امارات نے سونے کے تاجروں کو واٹ سے استثنیٰ دیدیا
دبئی۔۔۔۔اماراتی کابینہ نے سونے کے زیورات میں سرمایہ لگانے والوں کو ویلیو ایڈیڈ ٹیکس سے استثنیٰ دیدیا۔کابینہ کے فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ جو لوگ سونے اور الماس کے شعبے میں سرمایہ لگائیں گے انہیں تجارتی لین دین کے وقت وصول کئے جانے والے ہر ٹیکس سے استثنیٰ ہوگا۔ یہ سہولت اسلئے دی گئی ہے تاکہ سونے اور الماس کے تاجر آسانی سے کاروبار کرسکیں اور ریاست میں سونے اور الماس کے شعبے میں مسابقت کا ماحول بنا رہے اور یہ مارکیٹ مستحکم ہوجائے۔