Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جس کے پاس ن لیگ کا ٹکٹ ہوگا وہی جیتے گا ،نواز شریف

لاہور...سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں کس نے ان کے کان میں یہ بات ڈالی کہ انتخابات مہینہ ،ڈیڑھ مہینہ آگے جا سکتے ہیں ۔قوم سے وعدہ کرتا ہوں مہینہ ، ڈیڑھ مہینہ تو دور کی بات ہے ایک دن بلکہ ایک گھڑی انتخابات کو آگے نہیں جانے دینگے ۔ دل و جان سے ملک کی خدمت کی۔مخالفین جو مرضی تنقید کریں ۔مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پرتا ۔انتخابات میں جس کے پاس مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ ہوگا۔ اللہ کا کرم اس کے ساتھ ہوگا اور وہی جیتے گا ۔ عمران خان اور آصف علی زرداری آئیں۔ خیبر پختوانخواہ اور سندھ کا پنجاب سے موازنہ کریں کہ کون آگے ہے ۔ لاہور، ساہیوال، اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین اسمبلی ،سینیٹرز، ،ٹکٹ ہولڈرز ،بلدیاتی نمائندوں اورپارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم سچ کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ۔ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ 28جولائی کا فیصلہ سن لیا ۔عملدرآمد بھی کر دیا ۔ انہوں نے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کھڑے ہوں گے تو آپ کا مقدر آپ کا ساتھ دے گا ۔ ہمیں سچ پر کھڑے ہونا ہے ۔ ہمارا ٹریک سب کے سامنے ہے اور بہت اچھا ہے ۔ پاکستان کی سیاست میں ایک ایسا موصوف داخل ہو گیا جس نے دھرنوں، منافقت، جھوٹ ، پگڑیاں اچھالنے ، اوئے توئے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے میں زرداری سے ہاتھ نہیں ملاوں گا ۔ شکل نہیں دیکھوں گا ۔جہاںزرداری آئے گا میں وہاں نہیں بیٹھوں گا ۔ پھر سب نے دیکھا کہ مال روڈ پر یہ دونوں ایک اسٹیج پر بیٹھے ۔ یہ الگ بات ہے کہ کوئی گھنٹہ پہلے او رکوئی گھنٹہ بعد میں آیا لیکن یہ سب باہمی مشاورت سے طے ہوا ۔انہوں نے کہا کہ یہ قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں لیکن قوم اب ان کے دھوکے میں نہیں آئےگی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ایک بڑی وکٹ گرنے والی ہے۔ خواجہ آصف کی وکٹ گر گئی بلکہ یہ گرائی گئی۔ یہ سب کس نے کیا تھا ۔ یہ سوالات پوچھنے والے ہیں ۔جب تک ان کا جواب نہیں ملتا ہم ان کا پیچھا نہیں چھوڑنگے ۔ 
مزید پڑھیں:بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے ،بلاول

شیئر: