Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسری منزل سے گرنے والی بچی کو بچانے والے سعودی نوجوان کی تکریم

الخبر... الخبر میں ایک سعودی نوجوان نے تین منزلہ عمارت سے گرنے والی بچی کو حیرت انگیز طور پر بچا لیا۔بچی کے ایک جگہ معلق ہونے اور ایک نوجوان کی جانب سے اسے بچانے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق الخبر میں پیش آنے والے اس واقعے کے مرکزی کردار اور بچی کی زندگی بچانے والے نوجوان کی شناخت ناصر الدوسری کے نام سے کی گئی ہے۔ اپنی کامیاب مہم جوئی کے بارے میں الدوسری نے کہا کہ بچی کی زندگی بچانا میری ذمہ داری تھی۔ میں نے اس کی زندگی بچا کر کوئی احسان نہیں کیا ہے۔اس نے بتایا کہ اس نے راہ چلتے دیکھا کہ ایک بچی 3منزلہ عمارت کے ایک کونے پر بیٹھی ہے جہاں سے وہ نیچے کی طرف لڑھکنے لگی تھی تاہم اس نے فوری طورپر باہر ہی سے چڑھ کر گرتے گرتے بچی کو بچا لیا اور اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔سوشل میڈیا پر اس باہمت سعودی نوجوان کی بھرپور تعریف کی جا رہی ہے جبکہ مشرقی ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ احمد بن فہد بن سلمان نے ناصر الدوسری کی تکریم کی ہے اور اس کے جرات مندانہ اقدام کو سراہا ہے۔
 
 

شیئر: