سرکاری کانفرنسوں کے مترجم صرف سعودی ہونگے
ریاض.... سرکاری کانفرنسوں میں فوری ترجمہ صرف سعودی کریں گے۔ یہ پابندی سعودی کابینہ نے کانفرنسوں کے ضوابط میں ایک شق کا اضافہ کرکے کی ہے۔ام القریٰ سرکاری گزٹ میں شائع کر دی گئی۔ پابندی کے بموجب سرکاری کانفرنسوں یا سیمیناروں کی اصل زبان عربی ہو گی۔ عربی زبان جاننے والے اس کی پابندی کریں گے۔ دیگر زبانیں بھی استعمال ہو سکتی ہیں فوری ترجمہ صرف سعودی کریں گے۔