سونم کی شادی کا دعوت نامہ
بالی وڈ انڈسٹری میں ان دنوں ہر زبان پر اداکارہ سونم کپور کی شادی کا ذکر ہے ۔ سونم کپور 8مئی کو آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی ۔ان کی شادی کا دعوت نامہ سامنے آیاہے جو انہوں نے اپنے قریبی عزیز وں، رشتہ داروں کو بھیج دیاہے۔ ان کے دعوت نامے میں پھول پودے نمایاں ہیں۔سونم نے باقاعدہ شادی کارڈچھپوانے کے بجائے دعوت نامہ آن لائن بھیجنے کا فیصلہ کیاتھا ۔