اجزاء :
پسندے ایک کلو
کچری پائوڈر ایک کھانے کا چمچہ
دہی 1/2کپ
گرم مصالحہ پائوڈر ایک چائے کا چمچہ
لہسن(چوپ کیا ہوا) ایک چائے کا چمچہ
سرخ مرچ پائوڈر ایک کھانے کا چمچہ
چلی پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
مایوسوس 1/2 کپ
ہڑپیپر حسب ضرورت
ٹماٹر فلنگ کے لیے (سلائس کاٹ لیں )
سلاد کے پتے فلنگ کے لیے:
نمک حسب ذائقہ
تیل 1/4کپ
پراٹھے کی ڈو کے لیے :
میدہ دو کپ
آٹا ایک کپ
انڈا ایک عدد (پھینٹ لیں)
چینی ایک چائے کا چمچہ
بیکنگ پائوڈر 1/2چائے کا چمچ
دودھ ایک کپ
نیم گرم پانی حسب ضرورت
تیل حسب ضرورت
ترکیب:پیالے میں پسندے ، کچری پائوڈر ، دہی ،گر م مصالحہ پائوڈر ،لہسن ،سرخ مرچ پائوڈر ، چلی پیسٹ اور نمک ڈال کر مکس کر کے 2-3 گھنٹے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں ۔سوس پین میں تیل گرم کر کے پسندے میرنیشن کے ساتھ ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں پانی خشک ہوجائے تو بھون کر چولہے سے اتار لیں ۔
بڑے پیالے میں میدہ ، آٹا ، انڈا ، چینی ، بیکنگ پائوڈر ، دودھ اور1/4 کھانے کا چمچہ تیل ڈال کر مکس کر کے نیم گرم پانی سے سخت گوندھ کر1/2 گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔کڑاہی میں تیل گرم کر کے میدے کے پیڑے بنا کر پراٹھے فرائی کر لیں ۔ سنہری ہو جائیں تو پلیٹ میں نکال لیں ۔ پراٹھوں میں پسندے ، ٹماٹر ، سلاد کے پتے اور مایو سوس لگا کر رول بنا کے بٹر پیپر میں لپیٹ کر سرونگ ڈش میں رکھ کر کیچپ ، املی کی چٹنی اور چائے کے ساتھ پیش کریں ۔