Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ ، جاں بحق کانکنوں کی تعداد16ہوگئی

   کوئٹہ ... کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے کانکنوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ کئی مزدور لاپتہ ہیں۔ متاثرہ کان کنوں میں اکثریت کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مارواڑ میں مقامی کول مائنز میں میتھین گیس بھر جانے سے دھما کہ ہوا۔ کوئلے کی 3 کانیں بیٹھ گئیں ۔کمشنر کوئٹہ جاوید انور شاہوانی نے بتایا کہ حادثے کے وقت 23 مزدور وہاں کام کررہے تھے ۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

شیئر: