پروفیسر ساجد میر اور عبدالمالک مجاہد کا اظہار مذمت
ریاض.... مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر نے جو آج کل سعودی عرب کے دورے پر ہیں ، انہوں نے پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی پر زور مذمت کی ۔ سعودی عرب کی جمعیت اہل حدیث کے امیر عبدالمالک مجاہد اور دیگر کارکنان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ملک کو کمزور کرنے کی سازشیں ناکام ہونگی۔ ان پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ قدم ہے۔ انھوں نے احسن اقبال کی جلد شفا یابی کی دعا کی۔