بالی وڈ اداکار رنبیر کپور 'ڈکیت' کے کردار میں سامنے آئے ہیں۔ خبروں کے مطابق اداکاررنبیر کپور ایک نئی بالی وڈ فلم ' شمشیرا' میں کام کررہے ہیں جس میں وہ ایک ڈاکو بنیں گے۔حال ہی میں فلم کا ٹیزر سامنے آیاہے۔ رنبیر اس ٹیزر میں کرم سے ڈکیت اور دھرم سے آزاد کا ڈائیلاگ بول رہے ہیں۔ ٹیزر میں گرافکس کی صورت میں رنبیر کا عکس نمایاں ہے۔