Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ فون کا بیٹری ٹائم بڑھانے کے آسان طریقے‎

اسمارٹ فون خریدتے وقت صارفین بڑی بیٹری کا حامل فون خریدنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ انہیں بار بار فون کو چارج کرنے کی زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ فون کی بیٹری جہاں بھاری اپلیکیشنز کے استعمال کی وجہ سے جلدی ختم ہوتی ہے وہیں ایسے چھوٹے چھوٹے اور بہت سے فیچرز ہوتے ہیں جو بیٹری کو دیمک کی طرح چاٹتے رہتے ہیں۔ اگر اپنے فون میں آلویز آن ڈسپلے فیچر کو ایکٹیو کر رکھا ہے تو یہ فون کی بیٹری کو ختم کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اس فیچر کو ٹرن آف کرکے آپ فون کی بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر فون میں موجود سنسر مثلاً بلیوٹوتھ ، وائی فائی ، ڈیٹا اور لوکیشن وغیرہ ہر وقت آن رہتے ہیں تو یہ بھی بیٹری کو تیزی سے استعمال کرتے ہیں۔ غیر ضروری فیچرز کو اس کرکے کئی فیصد بیٹری محفوظ کی جا سکتی ہے۔ایپ ڈویلپرز اپنی اپلیکیشنز کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں تاکہ وہ فون میں کم سے کم اسپیس اور بیٹری خرچ کریں۔ اگر آپ بھی ان اپلیکیشنز کو اپڈیٹ کرتے رہے تو یہ نہ صرف نئے فیچرز کے ساتھ کام کریں گے بلکہ بیٹری اور اسپیس بھی کم خرچ کریں گی۔ فون کے ڈسپلے کےلئے لائیو وال پیپرز کا استعمال بھی بیٹری کو تیزی سے خرچ کرتا ہے اس کے علاوہ بیک گراونڈ میں چلنے والی اپلیکیشنز بھی پاور انٹینسیو ہوتی ہیں اور فون کی پرفارمنس پر بھی اثر ڈالتی ہیں۔ ان اپلیکیشنز کو استعمال کے فورا بعد بند کر کے بیٹری کو بڑی حد تک بچایا جا سکتا ہے۔ فون میں موجود آٹو برائٹنس کے فیچر کو ٹرن آف کر کے بھی آپ اپنے فون کی بیٹری لائف کو کسی حد تک بڑھا سکتے ہیں۔
 

شیئر: