نوازشریف احسن اقبال کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے
لاہور...سابق وزیر اعظم نواز شریف وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے لئے سروسز اسپتال گئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات تھے۔سابق وزیراعظم نے احسن اقبال کو گلدستہ پیش کیا اور ان سے خیریت دریافت کی۔ نوازشریف نے جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔اس موقع پر سروسز اسپتال کے ڈاکٹروںنے سابق وزیراعظم کو احسن اقبال کی صحت یابی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ دریں اثناء نواز شریف نے تحریک پاکستان کے کارکن بزرگ مسلم لیگی رہنما سابق وفاقی وزیر احمد سعید کرمانی کی عیادت کی۔ انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی- احمد سعید کرمانی سینیٹر آصف کرمانی کے والد ہیں۔