Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعلیٰ عدالتی کونسل نے 7بڑے سعودی شہروں میں لیبر کورٹس قائم کردیں

 ریاض..... اعلیٰ عدالتی کونسل نے ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، بریدہ ، دمام، ابھا ءاور جدہ میں 7لیبر کورٹ قائم کر دیں۔ مملکت کی مختلف کمشنریوں اور شہروں کی 21جنرل کورٹس میں 27لیبر سیکشن قائم کردیئے۔ 6اپیل کورٹ میں ملازمین کے تنازعات نمٹانے کیلئے 9بنچوں کا انتظام کر دیا۔ کونسل کے سیکرٹری جنرل اور ترجمان شیخ سلمان ال نشوان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ لیبر کورٹس اور لیبر سیکشن کا فیصلہ وزارت محنت و سماجی بہبود سے ملنے والے اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا۔ ان عدالتوں کیلئے ججوں کا انتخاب مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق کیا گیا۔ ان ججوں کی ٹریننگ کا بھی بندوبست کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کی بدولت مملکت بھر میں کارکنان کو اپنے تنازعات طے کرانے کے سلسلے میں بڑی آسانی ہوگی۔
 

شیئر: