نشہ آور گولیاں رکھنے والوں سے پوچھ گچھ
مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ او ربحرہ میں انسداد منشیات کے انسپکٹرز نے صومالیہ اور سعودی عرب کے 6شہریوں سے 153نشہ آورگولیاں رکھنے پر پوچھ گچھ شروع کردی۔ مکہ مکرمہ روڈ سیکیورٹی فورس نے مذکورہ گولیاں سعودیوں اور صومالیہ کے شہریوں کے قبضے سے برآمد کی تھیں۔ یہ لوگ گولیاں گاڑیوں کے مختلف حصو ںمیں چھپائے ہوئے تھے۔