کالم لکھواو، نیب کا کیس بناو، مریم نواز
اسلام آباد.. سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اورمسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی نیب تفتیش پر ردعمل میں کہا ہے کہ کالم لکھواو،نیب کا کیس بناو۔ اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ لگتا ہے اربوں ڈالر کبوتروں کے پروں سے باندھ کر انڈیا بھیجے گئے اور سارے کبوتر نیب نے پکڑ لئے ہونگے ۔اب احتساب عدالت میں بطور گواہ نواز شریف کے خلاف پیش ہونگے۔ بڑا پکا کیس ہے۔واضح رہے کہ نیب نے ایک اخبار میں لکھے گئے کالم کی بنیاد پر نواز شریف اور دیگر کے خلاف 4 ارب 90کروڑ ڈالر ہند بجھوانے کی شکایت کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔