حوثیوں نے سابق یمنی صدر کی دولت پر قبضہ کرلیا
عدن۔۔۔۔حوثی باغیوں نے سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی دولت پر قبضہ کرلیا۔ کئی ماہ قبل حوثیوں نے انہیں قتل کردیا تھا۔ صبا خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مہدی المشاط نے حکم دیا تھا کہ علی عبداللہ صالح کے یہاں سے ملنے والی دولت صنعاء کے سینٹرل بینک کے حوالے کردی جائے۔