Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین نیب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

اسلام آباد...مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا ۔ملکی سیاسی صورتحال، نیب مقدمات اور آئندہ کی سیاسی و قانونی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی۔اجلاس میں نوازشریف پر منی لانڈرنگ کے الزام کی مذمت کی گئی۔مرکزی مجلس عاملہ نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے نیب کی وضاحت مسترد کرتے ہوئے چیئرمین نیب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا۔ آئندہ الیکشن کے لئے پارلیمانی بورڈ ، بنانے کی منظور ی دی گئی۔ الیکشن سیل اور مسلم انتخابی منشور کی تیاری کے لئے کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ اجلاس کے دوران نواز شریف نے چیئرمین نیب کی وضاحت کو پھر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں قابل قبول نہیں۔نیب متعصب اور جانبدار ادارہ ثابت ہو چکا ہے۔ چیئرمین نیب نے معافی نہ مانگی تو قانونی آپشن موجود ہیں۔ دریں اثناءاحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ چیئرمین نیب کی پریس ریلیز کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ یہ معاملہ چھوٹا نہیں بلکہ بہت سنگین ہے۔ کبھی مارشل لاکے دور میں بھی ایسا نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کے خلاف ایک اور نیب تحقیقات

شیئر: