Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیالی دلہن بلاول کا خطاب سننے پہنچ گئی

کراچی ....پیپلزپارٹی مائنارٹی ونگ کی جیالی دلہن رخصتی سے پہلے اپنے قائد بلاول بھٹو کا خطاب سننے کےلئے بیوٹی پارلر سے سیدھی باغ جناح گراونڈ پہنچ گئی ۔ عروسی لباس میں ملبوس رینا یوسف خواتین انکلوژر میں پہنچی تو شرکاءکی توجہ کا مرکز بن گئی ۔ رینا یوسف کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر سے ہے ۔ہفتہ کی شب اس کی رخصتی طے تھی ۔ رینا یوسف بیوٹی پارلر سے تیاری کے بعد عروسی جوڑے میں چرچ جانے کی بجائے سیدھی باغ جناح جلسہ گاہ پہنچ گئی ۔ رینا یوسف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کارکن ہوں اور اتفاق سے آج بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرنا ہے ۔ میری شادی بھی آج کے دن ہی طے پائی ۔ اس لئے میں نے طے کیا کہ میں پہلے اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کا خطاب سنوں گی اسکے بعد شادی کی تقریبات انجام دی جائیں گی ۔

شیئر: