Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ مسوڑھوں کی سوجن سے پریشان ہیں ؟‎

مسوڑھوں میں سوجن اور درد ایک ایسا مسئلہ ہے جو کسی کو بھی پریشان کر سکتا ہے ۔ عام طور پر دانتوں کے زیادہ تر مسائل معدے کی خرابی اور بڑھی ہوئی تزابیت کے نتیجے میں رونما ہوتے ہیں ۔ اور جب دانتوں کے مسائل طول پکڑ جاتے ہیں تو پھر دانت پیٹ کے امراض کا سبب بن جاتے ہیں ۔ دانتوں کے امراض میں مبتلا افراد کو پہلے اپنے معدے کی درستگی پر توجہ دینی چاہیے ۔ کولا مشروبات ، بیکری مصنوعات ،  بادی اور مرغن غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے ۔ دانتوں اور مسوڑھوں کے مسائل کی ایک بڑی وجہ نکوٹین اور کیفین کا غیرضروری استعمال ہے۔ لہذا ان افراد کو چاہیے کہ  چائے ، چاکلیٹ اور چاکلیٹ سے بنی مصنوعات سگریٹ نوشی اور کیفین اور نکوٹین پر مشتمل دیگر غذاؤں کو فوری طور پر ترک کر دیں ۔ بطور علاج گیرو اور بھاٹا ہموزن پیس کر پاؤڈر بنالیں اور وقفے وقفے سے دانتوں اور مسوڑھوں پر لگا کر چھوڑ دیں اور منہ سے پانی بہنے دیں ۔ دو دن کے استعمال سے ہی دانتوں سے خون آنا بند اور مسوڑھوں کی سوزش ختم ہو جائے گی ۔ کیکر کی نرم مسواک کا متواتر استعمال بھی مسوڑھوں کی سوجن سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔
 

شیئر: