مملکت بھر میں ہزاروں خواتین ڈرائیونگ سیکھنے لگیں
جدہ .... 10 شوال 1439ھ سے مملکت بھر میں سعودی خواتین کار چلانے کی مجاز ہوجائیں گی۔ اسکی تیاریاں روزبروز تیز سے تیز تر ہوتی چلی جارہی ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں سعودی لڑکیاں اور خواتین ڈرائیونگ سیکھ رہی ہیں۔ مختلف علاقوں کے گورنر خواتین کو ڈرائیونگ کے شعبے میں کامیاب بنانے کیلئے کئے جانے والے انتظامات کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔ گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد نے محکمہ ٹریفک پہنچ کر ابہا میں خواتین کی ڈرائیونگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ پولیس ، ٹریفک اور متعدد ذمہ داران سے ملاقاتیں کرکے انہیں ہدایات جاری کیں۔ جدہ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں ڈرائیونگ اسکول نے اعلان کیا کہ وہ 5رمضان سے خواتین کو ڈرائیونگ کی نظریاتی تعلیم اور ٹریننگ شرو ع کردیگا۔ 5ہزار 678 خواتین 125سعودی ٹرینر خواتین کے ہاتھوں ڈرائیونگ کی ٹریننگ لیں گی۔ جنوبی ریجن کی خواتین کاکہناہے کہ وہ اس لمحے کا انتظار کررہی ہیں جب انہیں گاڑی چلانے کی باقاعدہ اجازت حاصل ہوجائیگی۔