Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوڈیشہ : 3سال میں آسمانی بجلی گرنے سے 1256افراد ہلاک

بھونیشور۔۔۔۔اوڈیشہ میں 2015سے 2018ء کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 1256افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔آسمانی بجلی گرنے کے واقعات زیادہ تر مئی اور ستمبر کے مہینے میں پیش آئے۔محکمہ موسمیات اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ صوبہ میں سالانہ تقریباً400افراد آسمانی بجلی کا شکار ہوتے ہیں ۔ محکمہ ایس آر سی کے مطابق2015اور2016میں آسمانی بجلی سے مرنیوالوں کی تعداد 379تھی جبکہ 2017اور2018ء میں یہ تعداد 460تک پہنچ گئی۔ واضح ہو کہ گزشتہ 3برسوں کے دوران طوفان بادوباراں کے باعث  مرنیوالوں کی تعداد 4689درج کی گئی جس میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہونیوالوں کی کل تعداد 27فیصد رہی۔ضلع میور بھنج میں سب سے زیادہ 130،بالاسور میں 95اور گنجم و کیندوجھر اضلاع میں 89اموات ہوئیں۔
مزید پڑھیں:- - - -وجے واڑہ میں 80کروڑ کی لاگت سے حج ہاؤس کا سنگ بنیاد
 

شیئر: