Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احسن اقبال اسپتال سے ڈسچارج

  لاہور..وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ روانگی سے قبل اسپتال کی بالکونی میں آکر قومی پرچم لہرایا ۔ قبل ازیںسروسز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا۔ ڈاکٹروں نے احسن اقبال کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر داخلہ سخت سیکیورٹی حصار میں اسپتال سے روانہ ہو گئے ۔احسن اقبال اسپتال سے سیدھے جوہر ٹاون قبرستان گئے اور اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی عملے نے جان پر کھیل کرحملہ آورکو حراست میں لیااور کسی بڑے حادثے کا سد باب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جسم میں موجود گولی یاد دلاتی رہے گی کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کےلئے مزید کتنا کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے نفرت کے کانٹے ہٹانے کے لئے ابھی کتنی جدوجہد کرنی ہے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف احسن اقبال کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے
 

شیئر: