Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں قانون نافذکرنےوالے ادارے بیدار ہیں ، شیخ السدیس

مکہ مکرمہ /مدینہ منورہ .... امور حرمین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مملکت کے خلاف سازشوں میں ملوث افراد کی گرفتاری پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی حب الوطنی کو سراہا ۔ شیخ السدیس نے اس حوالے سے کہا ملک وقوم کے خلاف بیرونی سازشوں کا آلہ کار بننے والوں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچانا قابل ستائش ہے۔ وہ افراد جو خارجی ایجنڈے کا آلہ کاربنتے ہوئے ملک و قوم کے مفاد کے خلاف سازشیں کرتے ہیں کسی طرح بھی ہمدردی کے لائق نہیں ۔ شیخ السدیس نے مزید کہا مملکت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار انتہائی چوکس ہیں ۔ گمراہ عناصر یہ خیال نہ کریں کہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو جائینگے ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مذموم عناصر کے عزائم خاک میں ملانے کی طاقت رکھتے ہیں ۔ دریں اثناءمعروف داعی اور مسجد قباءمدینہ منورہ کے امام و خطیب شیخ صالح المغامسی نے مملکت کے خلاف سازشوں میں ملوث افراد کی گرفتار ی کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر لکھا ہے کہ قومی سلامتی کے ادارے کے اہلکاروں کو اللہ اجر عظیم عطا فرمائے جنہو ںنے مملکت کے خلاف کام کرنے والوں کی سازش ناکام بنا تے ہوئے انہیں گرفتار کیا ۔ 
 

شیئر: