کیا سعودی عرب مشرق وسطیٰ کا چین بن جائیگا؟
جدہ....لندن میں مالیاتی امور کے ماہر اور انویسٹمنٹ فنڈ کے انچارج روس ٹیورسن نے بتایا کہ خلیج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ان سے کہا ہے کہ سعودی عرب مشرق وسطی کے لئے ویسا ہی اہم ملک بن جائیگا جیسا کہ چین ایشیا کیلئے ہے۔ برطانوی ماہر مالیات 2.3ارب اسٹرلنگ پونڈ کے انویسٹمنٹ فنڈ کا نظم و نسق چلا رہے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب میں موجود کمپنیوں کو اپنے فنڈ کی طرف سے سرمایہ فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ وہ جو طریقہ کار اختیار کئے ہوئے ہیں اس سے واضح ہوتا ہے کہ بدلتے ہوئے حالات نے نئے امکانات پیداکئے ہیں اور سعودی عرب سرمایہ کاری کی نئی منزل کے حوالے سے انکا فطری مرکز ہے۔