پومپیو کا پاکستانی طالبہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
واشنگٹن .... امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافے کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سبیکا شیخ امریکی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت اس امریکی ا سکول میں زیر تعلیم تھیں۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوںنے کہا ہے کہ سبیکا شیخ کی موت پر امریکہ اور پاکستان میں دکھ اورافسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ جمعہ کو پیش آنے والے اس واقعہ میں 10 افراد مارے گئے تھے اور اتنے ہی زخمی ہو گئے تھے۔