Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی فوج افغانستان میں پٹرولنگ نہیں کر رہی،ترجمان

 بیجنگ ..چینی وزارتِ دفاع نے ا ن اطلاعات کو مسترد کر دیا کہ چینی فوج کی گاڑیاں افغانستان کی سرزمین کے اندر گشت کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ہند میں قائم نیوز پلیٹ فارم وِیون نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ چینی سیکیورٹی فورسز افغانستان کے اندر گشت کر رہی ہیں۔ نیوز پلیٹ فارم نے اپنی ویب سائٹ پر ایسی تصاویر جاری کی تھیںجن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ غالباً افغانستان کے د±ور ا±فتادہ شمال مشرقی علاقے لٹل پامیر میں گشت کرنے والی گاڑیاں چینی سیکیورٹی فورسز کی ہیں۔ یہ علاقہ چینی سرحد سے لگتا ہے۔ چینی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے ان اطلاعات کی تردید کی تاہم کہا کہ چین اور افغانستان دہشت گردی کے انسداد اور سرحد پار جرائم کے خاتمے کے لئے کچھ مقامات پر مل کر کام کر رہے ہیں۔دریں اثناءکابل میں افغان حکام نے بھی ان اطلاعات کی تردید کی ہے۔

شیئر: