Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پی_ٹی_آئی_سو_روزہ_ایجنڈا ‎

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں کامیابی کے بعد آئندہ کے سو دنوں کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ایجنڈے پر ٹویٹر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 
سحر طارق نے ٹویٹ کیا : پاکستان تحریک انصاف کے سو روزہ ایجنڈے کی لانچنگ تقریب کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ وہاں پر سننے کی صلاحیت سے محروم افراد کے لیے سائین لینگویج ٹرانسلیٹر موجود تھا۔ ایسا کسی بھی سیاسی ایونٹ میں پہلی بار ہوا ہے۔ 
اظہر مشوانی نے کہا : تحریک انصاف کے سو روز ایجنڈے میں بنیادی چھ نکات یہ ہیں۔ گورننس کی تبدیلی ، وفاق کو مضبوط کرنا ، معاشی ترقی ، زرعی اصلاحات ، سماجی سروسز میں جدت اور قومی سکیورٹی کو یقینی بنانا۔ 
ودانہ فاروق کا کہنا ہے : پاکستان تحریک انصاف پہلی سیاسی جماعت ہے جو انتخابات سے قبل اپنا ایجنڈا پیش کر رہی ہے۔ یہ بہت اچھا ٹرینڈ ہے اور یہ ووٹرز کو انتخابات میں اپنا نمائندہ منتخب کرنے کے لئے بہتر وژن فراہم کرے گا۔دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا منصوبہ پیش کرنا چاہیے۔ 
انجم کیانی نے ٹویٹ کیا : پاکستان تحریک انصاف کا سو روزہ ایجنڈا گو کہ سو روز میں مکمل نہیں ہوگا لیکن اس سے راہ عمل متعین ہو گی اور منصوبہ سازی کے ذریعے اگلے 5 سال کی پالیسی ترتیب دی جائے گی۔ اس طرح کے سو روزہ ایجنڈے دنیا بھر کے ممالک میں ایک عام بات ہیں۔ 
ملک عاطف خان نے سوال کیا : پاکستان میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق ایک کروڑ 18 لاکھ لوگ بیروزگار ہیں۔ ایسے میں 5کروڑ نوکریاں جب پیدا ہونگی تو پھر ہم ان نوکریوں کا کیا کریں گے؟ 
نسیم شاہد کا کہنا ہے : الیکشن سے پہلے پچھلے پانچ سالوں کی کارکردگی پیش کی جاتی ہے اور الیکشن جیتنے کے بعد پہلے سو دن کا پلان پیش کیا جاتا ہے۔ لیکن اگر کوئی جماعت اس سے الٹ کرے تو اسکا صرف یہ مطلب ہوتا ہے کہ وہ پچھلے پانچ سالوں کی کارکردگی سے دھیان بٹانا چاہتی ہے۔ 
مظہر علی خان نے طنز کیا : جس طرح شہباز شریف نے چھ مہینوں میں لوڈشیڈنگ ختم کی ہے اسی طرح پاکستان تحریک انصاف بھی پانچ سال میں لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں دے گی۔
 
 
 

 

شیئر:

متعلقہ خبریں