Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اچھا لکھنے والوں کا فقدان ہے،توقیر ناصر

الحمراءآرٹس کونسل کے چیئرمین توقیر ناصر نے کہا ہے کہ کتاب دوستی سے انسان کا ذہن روشن ہو جاتا ہے ،علم دوست لوگوں کے ساتھ بیٹھنے سے بھی لوگوں میں تمیز اور تہذیب کا شعور آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم کتاب کے مطالعے سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے ہمارے معاشرے میں کوئی بڑا ادیب سامنے نہیں آیا اور صرف پرانے ادیبوںاورمصنفین کا لکھا ہوا کلام ہی موجود ہے ۔لکھنے والوں کو وقت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پرانی تہذیبوں کا حال کتابوں کے ذریعے ملتا ہے اور ہمارے اردو ادب سے تعلق رکھنے والے مصنفین نے جو لکھا وہ بے حد مقبول ہوا مگر آج اچھا لکھنے والوں کا فقدان ہے۔ لوگوں نے کتاب بینی سے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی۔ اس کی بڑی وجہ سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا رحجان ہے ۔ سوشل میڈیا کی افادیت اور اہمیت اپنی جگہ مگر وہ کبھی ادب کا متبادل ثابت نہیں ہو سکتا ۔ توقیر ناصر نے کہا کہ الحمراءآرٹس کونسل ادب اور ثقافت کی خدمت میں پیش پیش ہے اور مستقبل میں ادب کی خدمت کرنے والے افراد کی خدمات کے اعتراف پر ان کے لئے ایوارڈ کا اجراءبھی کیا جائے گا ۔
 

شیئر: