Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ ویزے پر آنے والی خواتین انٹر نیشنل لائسنس پر گاڑی چلا سکتی ہیں ، ذرائع

    جدہ -  - - - مملکت میں وز ٹ ویزے پر آنے والی خواتین جن کے پاس بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس ہو ں  اسی لائسنس پر گاڑی چلا نے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔ عکاظ اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ مملکت میں  10 شوال سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی جارہی ہے ۔ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے حوالے سے خواتین کے لئے بھی وہی قوانین  ہیں جو مردوں کیلئے مقرر ہیں ۔ مقیم غیر ملکی خواتین جن کے پاس ایسا  انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس ہو جو مملکت کے ادارے ٹریفک کے لئے قابل قبول ہو انہیں چاہئے کہ وہ مملکت کے قوانین کے مطابق سعودی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر یں۔ سعودی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے خواتین کو بھی تمام مراحل پورے کرنے ہونگے ۔ ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ پر لائسنس کی سائٹ پر لاگ ان کرنے کے بعد مطلوبہ کاغذات اسکین کرکے جمع کروائے  جائیں جس کے بعد انہیں وقت دیا جائے گا وقت مقررہ پر ٹریفک متعلقہ ادارے میں جاکر اپنی دستاویزات کی پیش کرنا ہو نگی جو انہوں نے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی تھیں۔ کاغذات کی جانچ کے بعد امیدوار خاتون کا ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جاْئے گا کامیاب ہونے پر انہیں لائسنس جاری کر دیا جائے گا ناکامی کی صورت میں انہیں ٹریننگ کالج میں داخلہ لیا ہوگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل لائسنس ہونے کی صورت میں بھی ڈرائیونگ کا امتحان لازمی ہے ۔ دریں اثناء عاجل ویب نیوز کے مطابق ابھی تک کسی خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا گیا ۔ابھی تک صرف لائسنس حاصل کرنے کی خواہشمند خواتین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔ ایسی خواتین جن کے پاس امریکی ، یورپی اور خلیجی ممالک کا ڈرائیونگ لائسنس ہو انہیں سعودی لائسنس تبدیل کرانے میں کسی قسم کی دشواری نہیں ہو گی ۔جن کے پاس کسی قسم کا ڈرائیونگ لائسنس نہیں انہیں باقاعدہ ٹریننگ اسکول سے تربیت لینا ہوگی ۔
مزید پڑھیں:- - - - گزشتہ 5 دنوں میں مکہ مکرمہ آنے والوں کی تعداد 44لاکھ سے زائد رہی ، گورنریٹ

شیئر: