جدہ .... ینبع شاہراہ پر المناک ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق 7 زخمی ہو گئے ۔ ریجنل ہلال الاحمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے سبق نیوز کو بتایا کہ ہلال الاحمر کے کنٹرول روم میں حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی یونٹ جائے حادثہ پر روانہ کر دیئے گئے ۔ حادثہ بنبع شاہراہ پر النصایف پل کے قریب پیش آیا تھا ۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ امدادی یونٹس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں رابغ جنرل اسپتال منتقل کر دیا ۔ ابوزید کا کہنا تھا کہ زخمیو ںمیں 2 کی حالت نازک جبکہ 5 کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں رابغ جنرل اسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دی گئی۔