کم جونگ کا ہم شکل، ہارورڈ
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا ہمشکل سامنے آگیا۔ سنگاپورکی سڑکوں پر کم جونگ کے ہمشکل کو دیکھ کر شہری حیرت زدہ رہ گئے کہ کم جونگ یہاں کیا کررہے ہیں جب انہیںعلم ہوا کہ وہ کم جونگ نہیں بلکہ ان کا ہمشکل ہے تو وہ خوشی سے سیلفیاں لینے لگے۔ہاورڈ ایکس نامی شہری کا کہنا ہے وہ کم جونگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونےوالے بین الاقوامی مذاکرات کیلئے پرامید ہیں۔ اپنے آپکو کم جونگ سے مشابہت پر شہرت ملنے پر ہارورڈ انتہائی خوش ہیں۔