Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی شہری نے سعودی شاہی خاندان کے بہروپیہ ہونے کاا قرار کرلیا

ریاض.... امریکی جریدے ”میامی ہیرالڈ نے انکشاف کیا ہے کہ 47سالہ امریکی شہری انتھونی ججنک نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران خود کو سعودی شاہی خاندان کا ممبر ظاہر کرکے لوگوں کو دھوکا دیتا رہا ہے۔ اسے آئندہ اگست میں عدالت سے کئی برس کی سزا مل سکتی ہے۔امریکی شہری اور اسکے شرکائے جرم نے 26افراد سے 80لاکھ ڈالر ہڑپنے کا اقرار کیا ہے۔ ججنک اور اس کے شرکائے جرم انتہائی پرآسائش زندگی گزارتے رہے ہیں۔ رولزر ائس گاڑیوں سے سفر کرتے تھے۔ رولیکس گھڑیاں اور قیمتی زیورات استعمال کررہے تھے۔ فیچر آئی لینڈ میں فرنشڈ اپارٹمنٹ حاصل کئے ہوئے تھے یہ امریکہ کا سب سے مہنگا علاقہ ہے۔ امریکی پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ججنگ نے بتایا کہ اسے سفارتی تحفظ حاصل ہے۔ اس کے گھر سے انتہائی قیمتی زیورات ، تحائف اور نایاب لوحیں ملی ہیں۔ وہ دنیا بھر کے لوگوں سے انتہائی قیمتی تحائف وصول کرتا رہا ہے۔ کولمبیا میں پیدا ہوا تھا۔ جنوبی فلوریڈا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں زندگی گزارتا رہا ہے۔ نومبر میں لندن سے نیویارک جعلی پاسپورٹ پر پہنچا تھا۔ اسکے قبضے سے کریڈٹ کارڈز ، جعلی سفارتی مونو گرام اور جعلی سفارتی گاڑیوں کے نمبر بھی برآمد ہوئے ہیں۔
 

شیئر: