Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوریٰ نے انتہائی جرمانے کی منسوخی کا مطالبہ کردیا

ریاض..... سعودی مجلس شوریٰ نے ٹریفک خلاف ورزیوں پر انتہائی جرمانے کی منسوخی کا مطالبہ کردیا۔ارکان شوریٰ نے بند کمرے کا اجلاس کرکے ٹریفک قانون میں نئی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا۔ رکن شوریٰ عبدالعزیز المتحمی نے عکاظ کو بتایا کہ بحث کے دوران ارکان نے متعدد جرمانوں میں ترمیم ، خصوصاً© ٹریفک خلاف ورزیوں پر انتہائی جرمانے کی منسوخی کا یہ کہہ کر مطالبہ کیا کہ انتہائی جرمانہ سعودی عوام کے معیار زندگی سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔ شوریٰ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اجلاس کی کوریج سے روک دیا تھا او رمعاون صدر شوریٰ کی زبانی مختصر سے بیان پر اکتفا کرلیا تھا۔
 

شیئر: