ریاض میں 100نیپالی حلقہ بگوش اسلام
ریاض .... ریاض کی ایک کمپنی کے 100نیپالی کارکنان نے اجتماعی طور پر حلقہ بگوش اسلام ہونے کا اعلان کردیا۔ دعوة سینٹرکے ڈائریکٹر شیخ فواد الرشید نے بتایا کہ اب تک ہمارے یہاں اتنی بڑی تعداد میں اجتماعی طور پر کبھی بھی غیر مسلم حلقہ بگوش اسلام نہیں ہوئے۔ دعوة سینٹر میں 17مبلغ کام کررہے ہیں جو عالمی زبانوں کے ماہر ہیں۔