Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو اربوں روپے کا خسارہ

 اسلام آباد.... پاکستان میں عوام کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی مناسب نرخوں پر فراہمی کےلئے قائم کیا گیا ادارہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اربوں روپے خسارے کا شکار ہوگیا۔ نجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے 2013ءتا 2018ء کے دور حکومت میں یہ اہم ادارہ منافع سے خسارے میں پھنس چکا ہے۔ اس حوالے سے ایک دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا5 برس قبل سالانہ بنیاد پر منافع ایک ارب 40 کروڑ روپے تھا تاہم ن لیگ کی حکومت کے 5سال کے دوران اب یہ ادارہ 4 ارب روپے کے خسارے کا شکار ہے۔ ادارے کے کاروبار میں 36 ارب روپے کی غیر معمولی کمی ہوئی اور اس کی فروخت 94 ارب سے کم ہوکر صرف 58 ارب روپے تک رہ گئی ہے۔ 
 
 

شیئر: