63فیصد سعودی گداگروں کو نقدی دینے کے مخالف
ریاض .... رائے عامہ کے تازہ جائزے سے پتہ چلا ہے کہ 63فیصد سعودی شہری سڑکوں پر بھیک مانگنے والوں کو ایک بھی پیسہ نہیں دیتے۔ شاہ عبدالعزیز قومی مکالمہ مرکز نے گداگری کے رواج سے متعلق سعودی شہریوں کے خیالات دریافت کرنے کیلئے جائزہ تیار کرایا ہے۔ اس سے پتہ چلا کہ63 فیصد سعودی سڑکوں پر گھومنے والے گداگروں کو پیسے نہیں دیتے۔ 41فیصد کا کہناہے کہ ہمارے یہاں سڑکوں اور پبلک مقامات پر گداگر گھومتے رہتے ہیں۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں کچھ نہ کچھ دے ہی دیا جاتا ہے۔