Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بستی:تاجر کی خاندان سمیت خودکشی

    لکھنؤ- - - - بستی ضلع میں شہر کوتوالی علاقے کے بھوور نرنجن پور کے ایک تاجرنے قرض کی عدم ادائیگی کی وجہ سے خاندان کے تمام 4 ارکان نے زہریلا مادہ کھا کر خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق پیر کی رات شیو کمار جیسوال کے اہل خانہ نے زہر کھا لیا جس سے 3 افراد کی موت ہو گئی تھی اور ایک رکن نے گورکھپور میڈیکل کالج میں علاج کے دوران  دم توڑ دیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ شیو کمار جیسوال مقامی نواب گنج گونڈا کارہنے والا ہے اور وہ یہاں بیسن، آٹا اور گھی کی سپلائی کا کام کرتا تھا۔ بینک اور سودخوروں کے تقاضوں اور قرض کی عدم ادائیگی سے تنگ آکراس نے اور اس کی بیوی مینا نے سلفائیڈ کھاکر جان دیدی۔
مزید پڑھیں:- - - -دیہی ڈاکیوں کی تنخواہ اور بھتوں میں 56فیصد اضافہ
 

شیئر: