عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے ریحام خان کی کتاب کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ٹویٹر صارفین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
جمائمہ گولڈ سمتھ نے ٹویٹ کیا : ریحام خان کی کتاب کے بارے میں مجھے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ چونکہ وہ دروغگوی پر مبنی ہے اس لیے اس کی اشاعت برطانیہ میں نہیں کی جائے گی لیکن اگر اس کی اشاعت یہاں ہوئی تو میں لازماً ہتک عزت اور ذاتیات میں مداخلت کا دعویٰ دائر کرونگی۔
حمزہ علی عباسی نے ٹویٹ کیا : ریحام اور گلالئی جیسی خواتین سے بھری دنیا میں جمائمہ خان جیسے بنیں۔ جمائمہ آپ بہت قیمتی خاتون ہیں اور ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں۔
فیصل شیر جان نے کہا : جمائما تیرہ سال تک عمران خان کے نکاح میں رہیں اور ان کے دو بیٹے بھی ہوئے ۔ اس کے برعکس ریحام خان کی شادی صرف دس ماہ تک قائم رہی لیکن پھر بھی ریحام خان کا خیال ہے کہ وہ عمران خان کو زیادہ جانتی ہیں۔
میر محمد علی خان کے مطابق : عمران خان نے جمائما کو طلاق دے کر سب سے بڑی غلطی کی۔ وہ ایک اصول پسند عورت ہے۔ بعض اوقات ایسے ہوتا ہے کہ ہم لوگوں کو اس وقت سراہتے ہیں جب وہ ہماری زندگی سے جاچکے ہوتے ہیں اور ہمیں نئے آنے والے لوگوں کو دیکھ کر ان کی اہمیت کا صحیح اندازہ ہوتا ہے۔
مریم نے ٹویٹ کیا : جمائما کو اس لیے نہیں پسند کیا جاتا کہ وہ انگریز ہے بلکہ ایسی خاتون جس مرد کے ساتھ بھی ہو وہ خوش قسمت ہے۔ وہ ایک مضبوط اور خودمختار خاتون ہے جو اپنے خلاف نفرت انگیز رویے رکھنے والوں پر کبھی توجہ نہیں دیتی۔
شہلا کا کہنا ہے کہ جمائمہ ہمیں اپ پر فخر ہے اور آپنے وفاداری کی اچھی مثال قائم کی ہے۔
I swear...@Jemima_Khan is just pure class
— Zarrar Khuhro (@ZarrarKhuhro) June 6, 2018