Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نژاد امریکی کب رہا ہوگا؟

قاہرہ ۔۔۔۔امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے سعودی نژاد امریکی شہری جون دو کی رہائی سے متعلق مزید تفصیلات جاری کردیں۔ اس پر داعش تنظیم سے تعلق کا الزام ہے۔ امریکی عہدیداروں نے توجہ دلائی کہ وہ جون دو کو شام کے ایک شہر کے قریب رہا کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ اسے ستمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔پہلے طے کیا گیا تھا کہ اسے عراق کے حوالے کیا جائیگا۔اسے گرفتاری کے وقت حاصل کردہ 4210ڈالر واپس کئے جائیں گے۔ اسے نیا موبائل بھی دیا جائیگا۔ سعودی نژاد امریکی شہری نے اپنی گرفتاری کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے ناحق عراق میں امریکہ نے عسکری حوالات میں رکھا ہوا ہے۔ اسے شام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ دہری شہریت کا مالک ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ورلڈ فٹبال کپ کے میچ کون دکھائے گا؟

 

شیئر: