ویلنگٹن : نےوزی لےنڈ کرکٹ ٹیم کے ماےہ ناز کرکٹ ہیڈ کوچ مائےک ہےسن ورلڈ کپ سے قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے جبکہ عالمی کپ کے شروع ہونے میں ایک سال سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے۔ مائیک ہیسن خاندانی وجوہ کی بناءپر اےک سال تک کوئی بھی کنٹرےکٹ سائن نہےں کرےں گے۔ مائیک ہیسن نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بےوی اور دوبےٹےوںکے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔مائیک ہیسن نے 20 جولائی 2012ءمیں کیویز ٹیم کی کوچنگ شروع کی جبکہ 7 جون 2018ءکو اپنے عہدے کو خیر باد کہہ دیا۔ مائیک ہیسن 6 سال تک کیویز کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دیتے رہے اور اس دوران کیویز ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔