اسمارٹ آلات ریچارج کرتے وقت استعمال نہ کریں، اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن
ریاض.... سعودی اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے ایک بار پھر پوری قوت سے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ آلات ری چارج کرتے وقت استعمال نہ کئے جائیں۔ انسانی زندگی کیلئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ آرگنائزیشن نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر انتباہ جاری کیا کہ کوئی بھی شخص موبائل چارج کرتے وقت استعمال نہ کرے۔ اسمارٹ آلات کا ایسی صور ت میں درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور انکے پھٹنے کا قوی امکان ہوتا ہے۔ مقامی شہری نے یو ٹیوب پر ایک کلپ جاری کیا ہے جس میں اس نے توجہ دلائی کہ ہم لوگ سحری کررہے تھے کہ اچانک جلنے کی بدبو آئی پتہ چلا کہ موبائل چارج ہورہا تھا اور اسی دوران اس کا درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے اس میں آگ لگ گئی۔