Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری بنگلے میں توڑ پھوڑ نہیں کی، صرف اپنی چیزیں نکالیں، اکھلیش

لکھنو.... سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی کے ذریعے لگائے جانے والے اس الزام کی تردید کی ہے کہ جب انھوںنے اپنا بنگلہ خالی کیا تو اس میں بری طرح توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد مجھے بدنام کرنا ہے اور جھوٹ بولنے کا فن کوئی ان لوگوں سے سیکھے ،  ہفتہ کی صبح چار وکرما رتیہ مارگ کوٹھی کی چابی میں نے ریاستی محکمہ اسٹیٹ کے سربراہ کے حوالے کردی تھی۔ اس کے کچھ دیر بعد ان کے آدمی بنگلے میں گئے اور پھر کیا ہوا ۔وہ کئی پرائیویٹ چینل دکھا رہے ہیں ، اکھلیش نے کہا کہ اگر میںنے اپنے بنگلے میں لگوایا ہوا اپنا اے سی اور فریج نکال لیا تو اس پر بی جے پی کو کیا اعتراض ہے ، وہ کہتی ہے میرا گھرا واہائٹ ہاؤس تھا۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کیا ان لوگوں کا مکان بلیک ہائوس ہے۔ جہاں تک سوال توڑ پھوڑ کا ہے تو میں نے انھیں چیزوں کو بنگلے سے نکالا ہے جو میری اپنی تھیں۔اکھلیش نے کہا کہ میں اس بنگلے میں اپنے امرود ، آنولہ، آم اور کئی موسمی پھلوں کے درخت چھوڑ کر آیا ہوں۔ کیا بی جے پی حکومت ان درختوں کو واپس کردے گی۔ انواع و اقسام کے پھولوں کے پودے وہاں میں نے چھوڑے ہیں کیا حکومت انھیں میرے گھر پہنچائے گی؟  
 
 

شیئر: