سعودی ایف ڈی اے نے دوا کے نرخ کم کرادیئے
ریاض.... سعودی ایف ڈی اے نے nexum دوا کے نرخ کم کرادیئے۔ فارمیسیاں160.75ریال میں یہ دوا فروخت کررہی تھیں۔نئے نرخ 90ریال مقرر کردیئے گئے۔ وزارت صحت کے عہدیدار عبدالرحمان السلطان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ دواﺅں کا نرخ نامہ خصوصی کمیٹی متعین کرتی ہے۔ وزارت صحت کے اہلکار مقررہ نظام الاوقات کے مطابق دواﺅوں کے نرخ کا جائزہ لیتے رہتے ہیں او راس سلسلے میں دوا برآمد کرنے اور پڑوسی ممالک میں دواﺅں کے نرخوں کا تقابلی جائزہ بھی لیتے رہتے ہیں۔