Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہم فیصلہ: ابUPSCامتحان پاس کئے بغیر جوائنٹ سیکریٹری بن سکتے ہیں

نئی دہلی۔۔۔مودی حکومت نے افسر بننے کیلئے یو پی ایس سی کا سول سروس امتحان پاس کرنے کی شرط ختم کردی۔پرائیویٹ کمپنیوں میں کام کرنے والے سینیئر افسر بھی حکومت کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریسنگ ( ڈی او پی ٹی) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارتوں میں جوائنٹ سیکریٹری کے عہدوں پر 3سال سے 5سال تک تقرری ہوگی۔ان عہدوں کیلئے درخواست دہندگان کی عمر 40سال سے کم نہ ہو۔ان کی تنخواہ مرکزی حکومت کے تحت جوائنٹ سیکریٹری کے مساوی ہوگی۔ علاوہ ازیں دیگر تمام سہولتیں بھی حاصل ہونگی۔واضح ہو کہ کسی محکمہ یا وزارت میں جوائنٹ سیکریٹری کا عہدہ انتہائی اہم ہوتا ہے ۔ تمام بڑے اقدامات اور اسکیموں کے نفاذ میں اس کا عمل دخل اہم ہوتا ہے۔ انکی تقرری کیلئے صرف انٹرویو ہوگا اور کیبنٹ سیکریٹری کی قیادت میں بننے والی کمیٹی انٹرویو لینے کی مجاز ہوگی۔عہدیدار کی لیاقت عام گریجویٹ ہوگی۔ کسی سرکاری پبلک سیکٹر یونٹ ، یونیورسٹی کے علاوہ کسی پرائیویٹ کمپنی میں 15سال کا م کا تجربہ رکھنے والے بھی ان عہدوں کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس طرح کہیں بھی 15سال کا تجربہ رکھنے والے افراد حکومت کے ٹاپ بیوروکریسی میں براہ راست تقرری حاصل کرسکتے ہیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 30جولائی مقرر کی گئی ہے۔ابتدائی طور پر حکومت نےجوائنٹ سیکریٹریزکیلئے 10اسامیاں پیدا کیں ۔اس سلسلے میں سیکشن آف پرسنل اینڈ ٹریننگ کی جانب سے اشتہاربھی جاری کیا گیا۔ایکسپرٹ جوائنٹ سیکریٹریز کی تقرری شعبہ سرمایہ کاری، ایگریکلچر، روڈ ٹرانسپورٹ ، شپنگ، ماحولیات ، قابل تجدید انرجی ، سول ایوی ایشن اور اکنامک افیئرز محکموں میں ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -طالبعلم کو وزیراعلیٰ یوگی کی طرف سے دیا گیا چیک باؤنس ہو گیا

شیئر: