مکہ مکرمہ ۔۔۔ مکہ مکرمہ گورنریٹ نے واضح کیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر نمازیوں اور عمرہ کرنے والوں کو مسجد الحرام 10 اسٹیشنوں سے لانے لیجانے کیلئے 2 ہزار سے زیادہ بسوں کا انتظام کردیا گیا۔ یہ بسیں بڑی ہیں ، کثیر تعداد میں بیک وقت 24 گھنٹے افراد کو لایا لے جایا جاسکتا ہے۔ یہ بسیں عیدالفطر کے دن بھی سروس فراہم کریں گی۔ باب الملک عبدالعزیز شٹل سروس اسٹیشن، جبل الکعبہ، ام القریٰ، جرول، ریع بخش، اجیاد المصافی، اجیاد السد، باب علی اور شعبہ عامر اسٹیشنوں سے زائرین اور نمازیوں کو بسیں حرم شریف لانے لے جانے کا اہتما م کررہی ہیں۔