Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکاٹ لینڈ کی خطرے کی گھنٹی،انگلینڈ کیخلاف ناقابل یقین کامیابی

 
ایڈنبرا:اسکاٹ لینڈ نے ایک میچ کی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی جبکہ ون ڈے فارمیٹ میں دنیا کی نمبر ون ٹیم کے خلاف اس کی اپ سیٹ فتح نے ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم پاکستان کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 2میچوں کی سیریز کھیلنی ہے ۔اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔مقررہ 50 اوورز میں اسکاٹ لینڈ نے 5 وکٹوں پر 371 رنز بنائے۔جس میںکالم میکلوڈ کی ناقابل شکست سنچری تھی انہوں نے 94گیندوں پر140رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 365 رنز پر آوٹ ہوگئی اور 6 رنز سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسکاٹ لینڈ کی تاریخ میں انگلینڈ کے خلاف اس کی پہلی فتح ہے ۔اس کامیابی سے میزبان ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔سرفراز الیون کے لئے چیلنج مزید بڑھ گیا ہے۔ ون ڈے میںدنیا کی نمبر ون ٹیم کے خلاف13ویں نمبر کی اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ میں اپنی دھاک بٹھائی اور5وکٹوں پر371رنز بنا کر انگلش ٹیم کی بولنگ لائن کو بےچارگی سے دوچار کرتے ہوئے ناکام بنایا اور پھر انگلش ٹیم کو ہدف تک رسائی سے پہلے ہی آوٹ کرکے ثابت کردیا کہ اس کے بولرزبھی حریف ٹیم کے خلاف بھرپور کارروائی کی اہلیت رکھتے ہیں۔ اتفاق سے اب جس فارمیٹ میں مقابلہ ہونے والا ہے اس میں پاکستانی ٹیم نمبر ون ہے اور11ویں پوزیشن کی حامل اسکاٹ لینڈ ایک اور نمبر ون ٹیم کو زیر کرنے اور اپ سیٹ کامیابی کی کوشش کرے گی۔ٹی ٹوئنٹی میں اسکاٹ لینڈ کا ریکارڈ بھی زیادہ برا نہیں اور اس نے اپنے 45میں سے18میچ جیتے ہیں۔ 2007ءکے ورلڈ کپ میںکے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم 10سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اسکاٹ لینڈ کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔اس ہوم کنڈیشنز کا اضافی فائدہ حاصل ہوگا ۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم کا حالیہ دورہ بڑی حد تک کامیاب رہا ہے لیکن اس نے ٹیسٹ فارمیٹ میں اپنی قوت آزمائی ہے۔اسکاٹ لینڈ کے مقابلے میں پاکستان کی بیٹنگ اور بولنگ لائن بہت بہتر ہے لیکن اس پاکستانی کھلاڑیوں کو حواس بحال رکھنا ہوں گے۔

شیئر: