ڈالر بے قابو ہوگیا‘ قیمت میں مزید اضافہ
کراچی: گزشتہ2روز کے دوران ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں بڑھنے کے بعدمنگل کو پھر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 66 پیسے مہنگا ہوکر 121 روپے 50 پیسے تک پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 5.88 روپے مہنگا ہوا تھا اور آج اس نے پھر 1.66 روپے کی چھلانگ لگائی ہے جس کے بعد چند دنوں میں اس کی قیمت 115.62 سے بڑھ کر 121.50 روپے تک ہو گئی ہے۔