زینب قتل کیس میں اہم فیصلہ
لاہور: عدالت عالیہ نے زینب قتل کیس کے سلسلے میں اہم فیصلہ سنا دیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر سربراہی 3 رکنی بنچ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی اور سزائے موت بحال رکھنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ مجرم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد اس نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی اور لاہور ہائی کورٹ نے مجرم کی سزا کو برقرار رکھا تھا جس کے بعد فیصلے کی توثیق کے لیے معاملہ عدالت عظمیٰ کی لاہور رجسٹری میں لایا گیا تھا جس پر 3 رکنی بنچ جس کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کی ۔ مجرم کی اپیل کو خارج کرتے ہوئے سزائے موت کو بحال رکھا۔