Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگران حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے،خورشید شاہ

کراچی... پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ روپے کی قدر میں شدید کمی سے سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کے دعووں کی قلعی کھل گئی ۔پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگا۔ نگران حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے۔گزشتہ حکومت کی ناکام گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بجائے عوام کو سزا دینے پر یقین رکھتی تھی۔ اب نگران حکومت کو اس ڈگر پر نہیں چلنا چاہئے۔ پیپلز پارٹی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ عید سے قبل مہنگائی کا یہ طوفان عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ نگران حکومت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔
مزید پڑھیں:پٹرو ل4روپے26پیسے اور ڈیزل6روپے55پیسے مہنگا

شیئر: